| تذکرہ صدرالشریعہ |
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کا حافظہ بَہُت مضبوط تھا ۔ حافِظہ کی قوت، شوق و محنت اور ذِہانت کی وجہ سے تمام طلبہ سے بہتر سمجھے جاتے تھے ۔ ایک مرتبہ کتاب دیکھنے یا سننے سے برسوں تک ایسی یاد رہتی جیسے ابھی ابھی دیکھی یا سنی ہے ۔ تین مرتبہ کسی عبارت کو پڑھ لیتے تو یاد ہو جاتی ۔ ایک مرتبہ ارادہ کیا کہ'' کافیہ'' کی عبارت زَبانی یاد کی جائے تو فائدہ ہو گا تو پوری کتاب ایک ہی دن میں یاد کر لی!
تدریس کا آغاز
صوبہ بہار(ہند پَٹنہ)میں مدرسۂ اہلسنّت ایک ممتاز درس گاہ تھی جہاں مُقتَدِر (مُق۔تَ۔دِر)ہستیاں اپنے علم وفضل کے جوہر دکھا چکی تھیں ۔خود صدرالشَّریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے استاذِ محترم حضرت مُحدِث سُورَتی علیہ رحمۃ اللہ القوی برسوں وہاں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہ چکے تھے ۔مُتَولّیٔ مدرَسہ