Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
6 - 52
سے علمِ دین کے چھلکتے ہوئے جام نوش کئے اور یہیں سے درسِ نظامی کی تکمیل کی ۔ پھر دورہ ٔ حدیث کی تکمیل پیلی بھیت میں اُستاذُ المحدثین حضرت مولانا وصی احمد محدث سُورَتی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے کی۔حضرت محدثِ سُورَتی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے اپنے ہونہار شاگرد کی عَبقَری(یعنی اعلی ) صلاحیتوں کا اعتراف ان الفاظ میں کیا :''مجھ سے اگر کسی نے پڑھا تو امجد علی نے۔''
پیدل سفر
    صدر الشریعہ بدرالطریقہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے طلبِ علمِ دین کیلئے جب مدینۃُ العُلَماء گھوسی سے جونپور کا سفر اختیار کیا ،ان دنوں سفر پیدل یا بیل گاڑیوں پر ہوتا تھا ۔چُنانچِہ راہِ علم کے عظیم مسافر صدر الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی مدینۃ العلماء گھوسی سے پیدل سفر کرکے اعظم گڑھ آئے پھر یہاں سے اونٹ گاڑی پرسُوار ہوکر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جونپور پہنچے ۔
Flag Counter