Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
50 - 52
جگر گوشۂ صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی ،حضرت علامہ مولانا قاری محمد رضاء المصطفٰی اعظمی مدظلہ العالی فرماتے ہیں: صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے بہار شریعت کے ساتھ اس کتاب کانام ''عالم بنانے والی کتاب'' بھی رکھا۔ جب اِس کتاب کے ستَّرہ حصے تصنیف ہوگئے تو صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے فرمایا کہ: بہار شریعت کے چھ حصے جن میں روز مرّہ کے عام مسائل ہیں ۔ان چھ حصوں کا ہر گھر میں ہوناضَروری ہے تاکہ عقائد ،طہارت ،نماز ، زکوۃ،روزہ اور حج کے فِقہی مسائل عام فہم سِلیس(یعنی آسان) اردو زبان میں پڑھ کر جائز وناجائز کی تفصیل معلوم کی جائے۔
    الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ دیگرعلمائے اہلسنَّت نے بھی بہارِشریعت کو ''عالم بنانے والی کتاب '' تسلیم کیا ہے۔چُنانچِہ مُحَقِّقِ عصر حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی الحاج محمدنظام الدّین رضوی اطالَ اللہُ عمرَہ،
 ( صدر شُعبۂ افتاء، دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم ، مبارک پور ،ضلع اعظم گڑھ،یوپی ،الھند)
۲۸ جمادی الاولیٰ
Flag Counter