Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
49 - 52
خوشی ہے۔ '' چُنانچِہ صدر الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی کا خواب شرمندہ ٔ تعبیر ہوااور اس کے بقیّہ تین حصّے بھی چَھپ کر منظر عام پر آ چکے ۔
    اِس تصنیف کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ا علیٰ حضرت علیہ رحمۃ ُ ربِّ العزّت نے بہار ِشریعت کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے حصّے کا مُطالَعَہ فرماکرجو کچھ تحریر فرمایا تھا وہ پڑھنے کے قابل ہے چُنانچِہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں:''الحمدﷲ مسائلِ صَحيحہ رَجِيحَہ مُحقَّقہ مُنَقَّحَہ پر مشتمل پايا ،آجکل ايسی کتاب کی ضَرورت تھی کہ عوام بھائی سَليس اردو ميں صحيح مسئلے پائيں اور گمراہی و اَغلاط کے مَصنوع ومُلَمَّع زَيوروں کی طرف آنکھ نہ اُٹھائيں۔''
جس کے دم سے بہارِشریعت ملی 

ایسے صدرِشریعت پہ لاکھوں سلام
عالم بنانے والی کتاب
    بہار شریعت جہیز ایڈیشن جدید مطبوعہ مکتبہ رضویہ صَفْحَہ12 پر ہے :
Flag Counter