Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
48 - 52
ہوا حج کے احکام پر مشتمل رسالہ'' انورالبشارہ'' پورا شامل کرلیا ہے اور عقیدت تو دیکھئے کہ کہیں بھی الفاظ میں کوئی تبدیلی نہیں کی تا کہ ایک ولیئ کامل کے قلم سے نکلے ہوئے الفاظ کی برکتیں بھی حاصل ہوں چُنانچِہ لکھتے ہیں: اعلیٰ حضرت قبلہ قدس سرہ، العزیز کا رسالہ'' انورالبشارہ ''پورا اس میں شامل کر دیاہے یعنی متفرق طور پر مضامین بلکہ عبارتیں داخلِ رسالہ ہیں کہ اَوَّلاً :تبرک مقصود ہے ۔دُوُم: اُن الفاظ میں جو خوبیاں ہیں فقیر سے ناممکن تھیں لہٰذا عبارت بھی نہ بدلی۔
 (بہارِ شریعت حصّہ 6ص 203مکتبۃ المدینہ،باب المدینہ کراچی )
    صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی مسائلِ شرعِیَّہ کو بہارِ شریعت کے20 حِصّوں میں سمیٹنا چاہتے تھے مگر مکمَّل نہ کرسکے اور اس کیمُتَعَلِّق آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے'' عرضِ حال'' میں تفصیل بیان کی ہے اور یہ وصیَّت فرمائی ہے کہ ''اگر میری اولاد یا تَلامِذہ یا عُلَماء اہلسنّت میں سے کوئی صاحِب اس کاقلیل حصّہ جو باقی رہ گیا ہے اُس کی تکمیل فرمائیں تو میری عَین
Flag Counter