| تذکرہ صدرالشریعہ |
اِس کتاب کا عرصۂ تصنیف تقریباً ستائيس ۲۷ سال کے عرصے پر مُحيط ہے۔ یاد رہے کہ 27 سال کا یہ مطلب نہیں کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ان سالوں میں ہمہ وقت تصنیف میں مشغول رہے بلکہ تعطیلات میں دیگر اُمُور سے وقت بچا کر یہ کتاب لکھتے جس کے سبب اس کی تکمیل میں خاصی تاخیر ہو گئی چُنانچِہ آپ بہارِ شریعت حصّہ17 کے اختِتام پر بعنوان ''عرضِ حال''میں لکھتے ہیں:''اس کی تصنیف میں عُمُوماً یہی ہوا کہ ماہ رمضان مبارَک کی تعطیلات میں جو کچھ دوسرے کاموں سے وقت بچتا اس میں کچھ لکھ لیا جاتا۔''
بُزُرگوں کے الفاظ بابرکت ہوتے ہیں
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بہارِ شریعت میں مسائل بیان کر کے کئی جگہ فتاوٰی رضویہ شریف کا حوالہ دیا ہے بلکہ بہارِ شریعت حصّہ 6میں اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کا لکھا