Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
46 - 52
نہ صرف مُفتیٰ بِہٖ اقوال چُن چُن کر بہارِ شریعت میں شامل کئے بلکہ سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث بھی مُوضوع کی مناسَبَت سے دَرج کیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خُود تحدیثِ نعمت کے طور پر ارشاد فرماتے ہیں:''اگر اَورنگزیب عالمگیر اس کتاب (یعنی بہارِ شریعت) کو دیکھتے تو مجھے سَونے سے تولتے ۔''
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مقصد یہ تھا کہ بَرِّصَغیر کے مسلمان اپنے دین کے مسائل سے بآسانی آگاہ ہوجائيں چُنانچِہ ایک اور مقام پر تحریر فرماتے ہیں :''اس کتاب میں حتَّی الوَسع یہ کوشش ہو گی کہ عبارت بَہُت آسان ہو کہ سمجھنے میں دِقَّت نہ ہو اور کم علم اور عورَتیں اور بچے بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ پھر بھی علم بہت مشکل چیز ہے یہ مُمکِن نہیں کہ علمی دُشواریاں باِلکل جاتی رہیں ضَروربَہُت مَواقِع ایسے بھی رہیں گے کہ اہلِ علم سے سمجھنے کی حاجت ہوگی کم از کم اتنانَفع ضَرور ہو گا کہ اس کا بیان انھیں مُتَنَبِّہ (مُ۔تَ۔نَب۔بِہ۔یعنی خبردار)کریگا اور نہ سمجھنا سمجھ والوں کی
Flag Counter