Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
45 - 52
پاک وہندکے مسلمانوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ضخیم عربی کُتُب میں پھیلے ہوئے فقہی مسائل کوسِلکِ تحریر میں پِرَو کر ایک مقام پر جمع کردیا ۔انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک درپیش ہونے والے ہزارہامسائل کا بیان بہارِ شریعت میں موجود ہے ۔ان میں بے شمار مسائل ایسے بھی ہیں جن کا سیکھنا ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن پر فرضِ عَین ہے۔اس کی تصنیف کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے صدر الشریعہ علیہ رحمۃربِّ الورٰی لکھتے ہیں:''اردو زبان میں اب تک کوئی ایسی کتاب تصنیف نہیں ہوئی جو صحیح مسائل پر مشتمل ہو اور ضَروریات کے لئے کافی ووافی ہو۔''
    فقہِ حنفی کی مشہور کتاب فتاوٰی عالمگیری سینکڑوں عُلَمائے دین علیھم رحمۃ اللہ المبین نے حضرت سیِّدُنا شیخ نظام ُالدّین مُلاجِیوَن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نگرانی میں عَرَبی زَبان میں مُرَتَّب فرمائی مگر قُربان جائيے کہ صدرُ الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے وُہی کام اُردُوزبان میں تنِ تنہا کردکھایا اور علمی ذَخائر سے
Flag Counter