الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ کی زِیارت خواب میں ہوتی رہتی ہے جس کا صاف مطلب یہی تھا کہ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مجھے طلب فرمانا چاہتے ہیں ۔ مگر چندضَروری مصروفیات عین وَقت پر ہمیشہ رُکاوٹ بن جایا کرتی تھیں۔ امسال بھی حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ کی خواب میں جلال بھرے انداز میں زیارت نصیب ہوئی۔ یہی معلوم ہو رہا تھا کہ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میرا انتظار فرمارہے ہیں ۔ اِسی دَوران عرسِ امجدی کا دعوت نامہ بھی موصول ہوا ۔ اب بَہَرصورت حاضر ہونا تھا اورہو گیا ۔ ابھی سلسلۂ تقریر جاری تھا۔۔۔۔ کہ آپ( یعنی مجاہدِ ملّت ) اچانک مزار ِاقدس کی طرف مُتَوَجِّہ ہو گئے اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ رِقّت انگیز لہجے میں صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ سے مُعافی کے خواستگا رہوئے۔