| تذکرہ صدرالشریعہ |
چُنانچِہ قبرِ انور پر چٹائیاں ڈال دی گئیں ۔جب 15دن کے بعد مزار تعمیر کرنے کے لئے وہ چٹائیاں ہٹائی گئیں تو خوشبو کی ایسی لپٹیں اٹھیں کہ پوری فَضا معطّر ہو گئی۔یہ خوشبو مسلسل کئی دن تک اٹھتی رہی۔
حقیقت میں نہ کیوں اللہ کا محبوب ہو جائے نہ کھویا عمر بھر جس نے کوئی لمحہ عبادت کا
وفات کے بعد صدرُالشَّریعہ کابیداری میں دیدار ہو گیا!
شہزادہ صدرالشریعہ ، محدِّثِ کبیرحضرتِ علامہ ضیاء المصطَفٰے مصباحی مدظلہ فرماتے ہیں: غالِباً 1391ھ یا1392ھ کا واقِعہ ہے کہ طویل غیر حاضری کے بعد حضرتِ مجاہدِ ملّت مولیٰنا حبیبُ الرحمن اِلہ آبادی علیہ رحمۃ الھادی عرسِ امجدی میں مدینۃ العلماء گھوسی تشریف لائے (حضرت صدرالشریعہ کے) عُرس شریف کے اجلاس میں دورانِ تقریر اپنی مسلسل غیر حاضِری کا سبب بیان کرتے ہوئے آپ (یعنی حضرت مجاہدِ ملّت ) نے فرمایا کہ عُرس شریف کی آمدپر مجھے ہر سال