Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
41 - 52
بذریعۂ ٹرین بمبئی سے مدینۃُ العُلَماء گھوسی لے جایا گیا ۔ وہیں آپ کا مزارِ مبارک مرجعِ خواص وعوام ہے۔
قَبْر شریف کی مِٹّی سے شِفاء مل گئی
    مدینۃُ العلَماء گھوسی کے مولانا فخر الدّین کے والِدِ محترم مولانا نِظامُ الدّین صاحِب کے گُردے میں پتھری ہو گئی تھی۔انہوں نے ہر طرح کا علاج کیا لیکن کوئی فائدہ حاصِل نہ ہوا۔ بالآخِرصدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ علیہ رحمۃ اللہ القوی کی قبرِ انور کی مِٹی استعمال کی جس سے الحمد للہ عزوجل ان کے گردے کی پتھری نکل گئی اور شِفاء حاصِل ہو گئی۔
درِامجد سے منگتا کو برابر بھیک ملتی ہے

گدا پہنچے،تونگر، یاسوالی علم و حکمت کا
مزار سے خوشبو
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دفن ہونے کے بعد کئی روز بارِش ہوتی رہی
Flag Counter