| تذکرہ صدرالشریعہ |
رہیں گے۔ خود حضرتِ صدرالشّریعہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی مشہور زمانہ کتاب بہارِ شریعت حصّہ6 صَفْحَہ 5پر یہ حدیثِ پاک نقل کی ہے:جو حج کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا تو قِیامت تک اُس کے لئے حج کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عمرہ کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا اُس کیلئے قِیامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو جہاد میں گیا اور فوت ہوگیا اس کیلئے قِیامت تک غازی کا ثواب لکھا جائے گا۔
(مسند أبي يعلی ج۵، ص۴۴۱حديث ۶۳۲۷دارالکتب العلمیۃ بیروت)
مادَّۂ تاریخ
درجِ ذیل آیتِ مبارَکہ آپ کی وفات کامادَّۂ تاریخ ہے۔(پ ۱۴، الحجر۴۵)
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّعُیۡونٍ ﴿ؕ۴۵﴾
۷ ۶ ۳ ۱ ھ
آپ کا مزار مبارک
بعدِ وفات حضرتِ صدُر الشَّریعہ علیہ رحمۃُ ربِّ الورٰی کے وُجود ِ مسعودکو