Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
33 - 52
فرماتے ہیں :میرے والِدِ ماجِد مرحوم ابتِداء نَوعُمری میں بہت بڑے تاجِر تھے اور حساب کے ماہِر،صدرالشَّریعہ ان کو بلا کر(زکوٰۃکا) پورا حساب لگواتے ۔ پھر انھیں سے کپڑے کا تھان منگا کر عورتوں کے لائق الگ مردوں بچوں کے لائق الگ اور سب کے مناسب قطع کراکے تقسیم فرماتے۔کوئی سائل کبھی دروازے سے خالی واپس نہ جاتا، بہت بڑے مہمان نواز اورعُموماً مہمان آتے رہتے سب کے شایانِ شان کھانے پینے ، اُٹھنے بیٹھنے اور آرام کا اہتمام فرماتے ۔مہمانوں کے لئے خصوصیت سے ان کی ضروریات کی چیزیں ہر وقت گھر میں رکھتے ۔
دُرودِ رضویہ پڑھنے کا جذبہ
    کتنی ہی مصروفیت ہو نَمازِ فجر کے بعد ایک پارہ کی تلاوت فرماتے اور پھر ایک حزب(باب) دلائلُ الخیرات شریف پڑھتے، اس میں کبھی ناغہ نہ ہوتا ، اور بعدِنَمازِ جمعہ بلا ناغہ 100بار دُرودِ رضویہ پڑھتے ۔ حتّٰی کہ سفر میں بھی جمعہ ہوتا تو نمازِ ظہر کے بعد دُرودِ رضویہ نہ چھوڑتے، چلتی ہوئی ٹرین میں کھڑے ہو کر
Flag Counter