Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
29 - 52
صدرُالشَّریعہ کاسنّت کے مطابِق چلنے کا انداز
    تَلمِیذ وخلیفۂ صدرِ شریعت، حافظِ ملت حضرتِ علامہ مو لانا عبد العزیز مبارَک پوری علیہ رحمۃ اللہ القوی بیان کرتے ہیں: حضورِ سیِّدِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راستہ چلتے تو رفتار سے عظمت ووقار کا ظہور ہوتا، دائیں بائیں نگاہ نہ فرماتے ،ہر قدم قُوَّت کے ساتھ اٹھاتے، چلتے وَقت جسمِ مبارَک آگے کی طرف قَدرے جُھکا ہوتا، ایسا لگتا گویا اونچائی سے نیچے کی طرف اُ تررہے ہوں۔ ہمارے استاذِ محترم صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی سنّت کے مطابِق راستہ چلتے تھے، ان سے ہم نے علم بھی سیکھا اور عمل بھی۔ یہی حضرتِ حافِظِ ملّت فرماتے ہیں:'' میں دس سال حضرتِ صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی کی کفش برداری(یعنی خدمت) میں رہا، آپ کو ہمیشہ مُتَّبِع سنّت پایا۔ ؎
جس کی ہر ہر ادا سنّتِ مصطَفٰے

ایسے صدرِ شریعت پہ لاکھوں سلام
Flag Counter