Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
27 - 52
ہیں کہ ''بنو ''کو لینے آئے ہیں۔ سیِّدالانام حضورِ اکرم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو خواب میں دیکھنا بھی حقیقت میں بِلا شُبہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کو دیکھنا ہے ۔ بنو کی دنیُوَی زندگی اب پوری ہوچکی ہے ۔ مگر وہ بڑی ہی خوش نصیب ہے کہ اسے آقا و مولیٰ ، رحمتِ عالم، محبوبِ ربُّ الْعٰلمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لینے کے لیے تشریف لائے اور میں نے خوشی سے سِپرد(سِ۔پُرد) کیا۔دعائے خیر کے بعد مجلسِ قراٰن خوانی ختم ہو گئی۔ غالباً اُسی دن یا دوسرے دن بنو کا انتِقال ہو گیا۔اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
  اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
شہزادگان پر شفقت
    شہزادگان پر شفقت کا جو عالم تھا وہ شہزادۂ صدر الشَّریعہ،شیخ الحدیثِ وَالتفّسیر حضرتِ علامہ عبدُ المصطفے ازہری علیہ رحمۃ اللہ القوی نے اپنے مضمون میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔چُنانچِہ آپ فرماتے ہیں:
Flag Counter