Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
14 - 52
ہوں ۔اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے فرمایا :''مطب بھی اچھا کام ہے،
اَلْعِلْمُ عِلْمَانِ عِلْمُ الْاَدْیَانِ وَعِلْمُ الْاَبْدَان
(یعنی علم دو ہیں؛علمِ دین اور علمِ طبّ )، مگر مطب کرنے میں یہ خرابی ہے کہ صبح صبح قارورہ (یعنی پیشاب)دیکھنا پڑتا ہے۔'' اِس ارشاد کے بعد مجھے قارورہ ( پیشاب ) دیکھنے سے انتہائی نفرت ہوگئی اور یہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کا کشف تھا کیونکہ میں اَمراض کی تشخیص میں قارورہ (یعنی پیشاب) ہی سے مددلیتا تھا(اور واقعی صبح صبح مریضوں کا قارورہ ( پیشاب) دیکھنا پڑ جاتا تھا) اور یہ تَصَرُّف تھا کہ قارُورہ بینی یعنی مریضوں کا پیشاب دیکھنے سے نفرت ہوگئی۔
بریلی شریف میں دوبارہ حاضِری
    گھر جانے کے چندماہ بعد بریلی شریف سے خط پہنچا کہ آپ فوراً چلے آئيے ۔چُنانچِہ صدر الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی دوبارہ بریلی شریف حاضِر ہوگئے ۔ اس مرتبہ ''انجمن اہلسنّت ''کی نظامت اور اس کے پریس کے اہتمام کے علاوہ مدرسہ کا کچھ تعلیمی کام بھی سِپُرد کیا گیا۔گویامیرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے
Flag Counter