Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
15 - 52
بریلی شریف میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مستقل قِیام کا انتِظام فرمادیا ۔اس طرح صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے 18سال میرے آقائے نعمت اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی صحبت بابرکت میں گزارے ۔
لئے بیٹھا تھا عشقِ مصطَفٰے کی آگ سینے میں

ولایت کا جبیں پر نقش، دل میں نور وَحدت کا
بریلی شریف میں مصروفیات
    بریلی شریف میں دو مستقل کام تھے ایک مدرَسہ میں تدریس، دوسرے پریس کا کام یعنی کاپیوں اورپُرُوفوں کی تصحیح ، کتابوں کی روانگی، خُطوط کے جواب، آمد وخرچ کے حساب، یہ سارے کام تنہاانجام دیا کرتے تھے۔ ان کاموں کے علاوہ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کے بعض مُسَوَّدات کامَبِیضہ کرنا(یعنی نئے سرے سے صاف لکھنا)،فتووں کی نقل اور ان کی خدمت میں رہ کر فتوٰی لکھنا یہ کا م بھی مستقل طور پر انجام دیتے تھے ۔پھر شہر وبیرونِ شہر کے اکثر تبلیغِ دین کے جلسوں
Flag Counter