Brailvi Books

تذکرہ صدرالشریعہ
13 - 52
بستگی کے لئے کچھ تحریری کام وغیرہ سِپُرد فرما دئيے ۔تقریباً دوماہ بریلی شریف میں قیام رہا اور میرے آقااعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی صحبت میں علمی اِستِفادہ اور دینی مذاکَرہ کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ رَمضانُ المبارَک قریب آگیا ۔صدر ُالشَّریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی نے گھر جانے کی اجازت طلب کی تومیرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت نے ارشاد فرمایا :''جائيے !لیکن جب کبھی میں بلاؤں تو فوراً چلے آئيے ۔ ''
مُرشدِ کامل کامنظورِ نظر امجد علی

اِس پہ دائم لطف فرما چشمِ حق بینِ رضا
طَبابت سے دینی خدمت کی طرف مُراجَعَت
    صدرُ الشریعہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی خود فرماتے ہیں : میں جب اعلیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کی بارگاہ میں حاضِر ہوا تو دریافت فرمایا:مولانا کیا کرتے ہیں؟میں نے عرض کی: مَطَب کرتا
Flag Counter