اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شخصیت میں ایسی کشش تھی کہ بے اختیار صدرُ الشریعہ ،بدرالطریقہ علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی کا دل آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی طرف مائل ہوگیااور اپنے استاذِ محترم حضرت سیِّدُنا مُحدِّث سُورتی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے مشورے سے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت سے بَیعَت ہوگئے ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت اور سیِّدی محدِث سورَتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھماکی موجودَگی میں ہی قاضی صاحب نے وفات پائی۔اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃربِّ العزّت نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور محدِّث سورَتی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے قبر میں اُتارا۔ اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔