Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
7 - 50
ہی اُس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔''
(المعجم الاوسط ، باب المیم ،الحدیث :۵۷۲۲،ج ۴، ص ۲۰۴)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !عِلْم کی روشنی سے جَہالَت اور گُمراہی کے اندھیروں سے نجات ملتی ہے ۔جو خوش نصیب مسلمان علمِ دین سیکھتا ہے اُس پر رحمتِ خداوندی کی چھماچھم برسات ہوتی ہے ۔احادیثِ مبارکہ میں یہ مضامین موجود ہیں کہ جو شخص علمِ دین حاصل کرنے کے لیے سفر کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اُسے جنت کے راستوں میں سے ایک راستے پر چلاتا ہے اور طالبِ علم کی خُوشْنُودی حاصل کرنے کے لیے فَرِشتے ا پنے پروں کو بچھا دیتے ہیں اور ہر وہ چیز جو آسمان و زمین میں ہے یہاں تک کہ مچھلیاں پانی کے اندر عالِم کے لیے دعائے مَغْفِرَت کرتی ہیں اورعالم کی فضیلت عابِد پر ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی فضیلت ستاروں پر، اور علماء ،انبیائے کرام علیہم السلام کے وارِث و جانشین ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عِلْمِ دین سیکھنا فرض ہے
    حضرتِ سیِّدُنا اَنس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ
Flag Counter