میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہر مسلمان مرد عورت پر علم سیکھنا فَرْض ہے، (یہاں)علم سے بَقَدَرِ ضرورت شرعی مسائل مُراد ہیں لہٰذا روزے نَماز کے مسائلِ ضرور یہ سیکھنا ہر مسلمان پر فرض،حَیض و نفاس کے ضروری مسائل سیکھنا ہر عورت پر، تِجارَت کے مسائل سیکھنا ہر تاجِر پر،حَج کے مسائل سیکھنا حج کو جانے والے پر عین فرض ہیں لیکن دین کا پورا عالم بننا فرضِ کِفایَہ کہ اگر شہر میں ایک نے ادا کر دیا تو سب بَری ہو گئے۔
( ماخوذ از مراٰۃ المناجیح،ج۱،ص۲۰۲)
امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا ایک مکتوب
شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطار قادِری دامت برکاتہم العالیہ اپنے ایک مکتوب میں لکھتے ہیں:''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! افسوس! آج کل صِر ف و صِرف دنیاوی عُلُوم ہی کی طرف ہماری اکثریت کا رُجحان ہے ۔ علمِ دین کی طرف بَہُت ہی کم مَیلان ہے۔ حدیثِ پاک