Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
45 - 50
ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وغیرھا 

( اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا منفرِد سنّتوں بھرا بیان ''نیّت کا پھل''اورنیتوں سے متعلق مُرتّب کردہ دیگر کارڈ یا پمفلٹ مَکْتَبَۃُ الْمَدِینہ کی کسی بھی شاخ سے طلب فرمائیے۔)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ترغیب کا مَدَنی انداز
    ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضِر تھا۔ آپ نے چائے پینے کے بعد کپ میں پانی ڈال کر ہلایا اور اس پانی کو کچھ دیر منہ میں رکھنے کے بعدنگل لیااور خالی کپ کودیوار کيساتھ رکھ کر فرمایا میں نے ( چائے پینے کی 6نیتوں کے علاہ ) ''مزید3 نیّتیں''کی ہیں، ایک یہ کہ نہ جانے رِزْق کے کس ذرّے میں بَرَکت ہو اس کے حُصول کی نیّت سے کپ میں پانی ڈال کر پی لیاپھر پانی منہ میں کچھ دیر اس لئے رکھا تا کہ دانتوں سے چائے کا اثر نکل جائے، جراثیم کی افزائش نہ ہو اور صحت قائم رہے تاکہ دین کی خدمت ہو سکے۔ کپ دیوار کے قریب رکھنے میں نیّت یہ تھی کہ کسی مسلمان کو ٹھوکر نہ لگے۔ پھر ضَرورتاً
Flag Counter