Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
43 - 50
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ علمِ نیّت میں امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مَہارت کا عالم یہ ہے کہ''فیضانِ نیّت'' کے نام سے ایک کتاب لکھنے کا آغاز کردیا ہے ، جبکہ فی زمانہ اس جانب کسی اور کی توجہ نظر نہیں آتی ۱؎۔ قبلہ شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مرتب کردہ نیّتوں کے مطالعے سے آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی زبردست علمی مَہارت کا اندازہ ہونے کے ساتھ آپ کی مَدَنی سوچ سے بھی آگاہی ہوگی اور آپ کے روز مرہ معمولات میں سنّتوں کا اہتمام، نیکیوں سے اُلفت اور تقوٰی و پرہیزگاری سے مَہکتی مَہکاتی احتیاطیں سَلَف صالحین کی یاددلائے گی۔
امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مُرَتَّب کردہ نیتوں کی فہرست
 (1) مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی72 نیّتیں

(2)خوشبو لگانے کی47 نیّتیں

(3)کھانا کھانے کی 40نیّتیں
Flag Counter