Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
42 - 50
وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ حضرت قد س سرہ العزیز کی تصانیف کاجوعلوم ومعارف کا خزینہ اورفقہ کی وادی میں قدم رکھنے والوں کے لیے خضرِراہ کا کام دیتی ہے گہری نَظَر سے مطالعہ کیا ہے ۔ ''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عالمِ نیّت
     اعلیٰ حضرت، امامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ اَحمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے فتاویٰ رَضَویہ شریف جلد5صفحہ673 پر مسجد میں جانے کی''40نیّتیں'' بیان فرمانے سے قبل یہ حدیثِ پاک نقل فرمائی کہ نبیِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں۔''مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے''(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) پھر لکھا:' اور بے شک جو علمِ نیت جانتا ہے (یعنی عالمِ نیّت ہو) ایک ایک فعل میں اپنے لئے کئی کئی نیکیاں کرسکتا ہے۔ مَثَلاً جب نماز کیلئے مسجد کو چلا اورصِرف یہ ہی قَصد ہے کہ نماز پڑھوں گا تو بے شک اس کا چلنامَحمود، ہر قدم پر ایک نیکی لکھیں گے اور دوسرے پر گناہ مَحوکریں گے ۔مگر ''عالمِ نیّت'' ا س ایک ہی فعل میں اتنی (یعنی 40) نیّتیں کرسکتا ہے۔
Flag Counter