حضرت علامہ مولانا عبدالمبین نعمانی قادِری مدظلہ العالی( چَرَیَّا کوٹ ضلع مَئُوْ ہند) نے اپنے ایک انٹرویو میں امیرِ اَہلسنّتدامَتْ بَرَکاتُہُمُُ العالیہ کے بارے میں اپنے تأثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا: '' بہت سے درسِ نظامی کی تکمیل کرنے اور سَنَدحاصل کرنے والوں سے اِن (یعنی امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ )کاعلْم بڑھا ہوا ہے۔ ان کا مطالَعہ بڑا وسیع ہے ،مسائل پر بھی بڑی گہری نَظَر رکھتے ہیں ۔ علمائے کرام سے برابر اِسْتِصْواب بھی کرتے رہتے ہیں ۔جو سنّت انہیں معلوم ہوجاتی ہے اور شَرِیْعَت کا جوبھی مسئلہ ان کے علْم میں آجاتا ہے ان پر وہ سختی سے عمل کرتے ہیں اوراپنے مُتَعَلِّقِین کو بھی عمل کی تلقین کرتے ہیں ۔ مولانا محمد الیاس قادِری ( دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ) اپنے علم وعمل ، تقوٰی اورجدوجہد کی بنیاد پر عالمی پیمانے کا دینی کام کررہے ہیں۔ '' (ماہنامہ جام نور ،اکتوبر ۲۰۰۴،ص ۳۷)