آپ دامت برکاتہم العالیہ کی وُسْعَتِ علمی دیکھنی ہوتو سُوالات وجوابات کے وہ اجتماعات سُن اور دیکھ لیجئے جو وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہتے ہیں جنہیں ''مَدَنی مذاکرات '' کا نام دیا گیا ہے ۔ان میں امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ مختلف موضوعات مثلاً ًعقائد واعمال ، شَرِیْعَت وطریقت ، فقہ وطب، تاریخ وآثار، اَورادو وظائف،گھریلوو معاشرتی مسائل نیز تنظیمی مشکلات سے متعلق پوچھے گئے سینکٹروں سوالات کے جوابات ارشادفرماچکے ہیں ۔یہ مدنی مذاکرے مکتبۃُ المدینہ کے ذریعے کیسٹ و رَسائل اورسی ڈیز کی صورت میں منَظَرِ عام پر آتے رہتے ہیں ۔علم کا سمندر ہونے کے باوجود آپ دامت برکاتہم العالیہ