Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
35 - 50
نہیں دیتا ہے اس کی بے احتياطياں بڑھ جاتی ہيں۔''پھر فرمانے لگے:'' دعوتِ اسلامی کے قيام سے پہلے کی بات ہے، کم و بيش 27سال قبل ميں ايک صاحب سے ملاقات کے لئے پہنچا، دورانِ گفتگو انہوں نے ہاتھ ميں لی ہوئی احادیث مبارکہ کی مشہور کتاب مشکوٰۃ شریف کو اس طرح اُوپر سے میز پر ڈالاکہ اچھی خاصی ''دھمک '' پیدا ہوئی ۔مجھے اس بات کا اس قدر صدمہ ہوا کہ آج کافی عرصہ گزر جانے کے با وُجود بھی جب وہ واقعہ ياد آتا ہے تو اس ''دَھْمَک'' کا صدمہ مَحسوس ہوتا ہے۔''اس سے امير اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العاليہ کی دینی کُتُب سے محبت اور اَدَب و احترام کا اندازہ ہوتا ہے۔
 (2) کپڑا ہٹا دیا
    ایک اسلامی بھائی نے بتا یا کہ 1420؁ ھ میں مجھے'چل مدینہ'' یعنی امير اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العاليہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل ہوئی ۔ ایک روز مکہ مکرَّمہ زَادَھَااللہُ شَرَفًاوَتَعْظِیْمًامیں جہاں ہماراقِیام تھا بعدِ اشراق و چاشت امير اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العاليہ اچانک اُٹھے اور سامنے رکھی ایک دینی کتاب جس پربرابر رکھی چادرکا کونا ڈھلک آیا تھا اُسے ہَٹایا اور کتاب اُٹھا کرآنکھوں سے لگائی ،سر پر رکھی اور چوم کر اَدَب سے اُسی جگہ واپس رکھ دی۔شرکائے قافِلہ امير اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العاليہ
Flag Counter