Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
34 - 50
یا سن کر اپنے وُضُو، غُسُل اور نماز دُرُست کرکے کسی سنی عالم یا ذمّہ دار مبلغ کو سنادئیے ہیں ؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو دیکھا گیا ہے کہ آپ نہ صرف وقتِ مطالعہ بلکہ دیگر اوقات میں بھی دینی کُتُب کا بہت زیادہ اَدَب واحترام کرتے ہیں ،ایسی ہی تین حکایات ملاحظہ کیجئے:
''اَدَب'' کے تین حروف کی نسبت سے 3حکایات 

(1) د ينی کتا ب کا اَ دَ ب
حيدر آباد (باب الاسلام سندھ) کے ايک اسلامی بھائی کا بيان ہے کہ8 شَوَّالُ الْمُکَرَّم 1427؁ھ،يکم اکتوبر2006 ؁ء بروز بدھ اشراق و چاشت کے نوافل کی ادائیگی کے بعد ا مير اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العاليہ کی نظر ايک دينی کتاب پر پڑی جس پر کسی نے ''وائٹو''(whito،لفظ مٹانے والا قلم) رکھ ديا تھا۔آپ نے بڑھ کر وائٹو اُس کتاب پرسے ہٹا تے ہوئے اسطرح ارشادفرمايا:''دينی کتاب پر کسی شے کا رکھنا اَدَب کے خلاف ہے،اس کا خيال رکھنا سعادت مندی ہے، ورنہ جو اس طرف توجہ
Flag Counter