امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اِس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام ''مَدَنی انعامات''بصورتِ سُوالات مُرتّب کیا ہے۔اِسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ کرتے ہوئے ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے جیبی سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی اِنْعامات کواِخلاص کے ساتھ اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اکثر دُور ہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پابند ِ سنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتا ہے ۔ان مَدَنی انعامات میں بھی آپ نے مطالعہ کے حوالے سے کئی سوالات تحریر فرمائے ہیں،مثلاً