امیرِ اہلسنّت امت برکاتہم العالیہ کے شوقِ مطالعہ کا یہ عالم ہے کہ آپ اس قدر منہمک ہوکر مطالعہ فرماتے ہیں کہ بارہا ایسا ہوا کہ کتاب گھر کے اسلامی بھائیوں میں سے کوئی اسلامی بھائی کسی مسئلے کے حل کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن مطالعے میں مصروف ہونے کی بناء پر آپ کو اس کی آمد کی خبر نہ ہوئی اور کچھ دیر بعد اتفاقاً نگاہ اٹھائی تو اس اسلامی بھائی نے اپنا مسئلہ عرض کیا۔ آپ نہ صرف خود مطالعے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ اپنے مُرِیدِین ومُتَوَسِّلِیْن اورمُحِبِّیْن کو بھی دینی کُتُب بالخصوص فتاوٰی رضویہ ،بہارِ شریعت ، تمہیدُالایمان ،منہاجُ العابدین اوراِحیاء العلوم وغیرہ کے مطالعہ کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں ۔