(از: شیخِ طریقت امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ )
(1)اللہ عَزّوَجَلَّ کی رضا اور حصولِ ثواب کی نیَّت سے مُطالَعَہ کیجئے۔
(2)مُطالَعَہ شروع کرنے سے قبل حمد و صلوٰۃ پڑھنے کی عادت بنایئے، فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نیک کام سے قبل اللہ تعالیٰ کی حمد اور مجھ پر دُرُود نہ پڑھا گیا اس میں بَرَکت نہیں ہوتی۔(کنزالعمال ج۱،ص۲۷۹،حدیث ۲۵۰۷) ورنہ کم از کم بسم اللہ شریف تو پڑھ ہی لیجئے کہ ہر صاحِبِ شان کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے ۱؎ ۔ (ایضًا،ص۲۷۷حدیث ۲۴۸۷)
( 3)دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالے ، ''جنات کا بادشاہ''کے صَفْحَہ23پر ہے:قبلہ رُو بیٹھئے کہ اِس کی بَرَکتیں بے شُمار ہیں چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا امام بُرہانُ الدّین ابراہیم زَرنوجی