Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
26 - 50
امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا کتاب گھر
    اپنے ذوقِ مطالعہ کی تسکین اور تحریری کام کے لئے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کتاب گھر (یعنی کتب خانہ) بھی بنایا ۔ جس کی کتابوں میں رفتہ رفتہ اِضافہ ہوتا گیا اور آج علمِ قراٰن وحدیث ، عقائد، فقہ اور تصوف کے درجنوں موضوعات پر سینکڑوں کتب ورسائل آپ کے کتاب گھر کی زینت ہیں جن میں ترجمہئ کنزالایمان مع تفسیر خزائن العرفان ، فتاوٰ ی رضویہ شریف ،بہارِ شریعت اور اِحیاء العلوم سرِفہرست ہیں ۔
امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کااندازِ مطالعہ
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَوراق پلٹنے، صفحات گننے اور اس میں لکھی ہوئی سیاہ لکیروں پر نظر ڈال کر گزرجانے کا نام مطالعہ نہیں۔ امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کتابوں کو محض جمع نہیں کیا بلکہ مسلسل مطالعہ ،غور وفکر اور عملی کوششیں آپ کے کردارِ عظیم کا حصہ ہیں۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کس طرح مطالعہ فرماتے ہیں اس کا اندازہ آپ دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مطالعہ کے مَدَنی پھولوں سے کیا جاسکتا ہے :
Flag Counter