امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے مطالعہ کتب اورصحبتِ علماء کے ذریعے کو اختیار فرمایا ۔اس سلسلے میں آپ دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ نے سب سے زیادہ اِستفادہ مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقارُالدین قادِری رَضَوی علیہ رَحمۃُ اللہ القو ی سے کیااورمسلسل22 سال آپ دامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ مفتی اعظم پاکستان رَحمۃُ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت بابَرَکت سے مستفیض ہوتے رہے حتی کہ مفتی وقارالدین قادِری رَضَوی علیہ رَحمۃُ اللہ القو ی نے امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ کورَجَبُ الْمُرَجب 1404ھ بمطابق اپریل 1984ء اپنے گھرسمن آباد گلبرگ ٹاؤن باب المدینہ کراچی میں اپنی خلافت واجازت سے بھی نوازا۔۱؎ مشہور ہے کہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مفتی وقارُ الدین علیہ رحمۃ اللہ المبین کے دُنیا بھر میں واحد خلیفہ ہیں ۔ وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ