Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
21 - 50
ہوں۔'' پھر جب کچھ دیر گزر جاتی تو اٹھ بیٹھتا اور پھر سے مطالعے میں مصروف ہوجاتا۔ بسا اوقات یوں بھی ہوا کہ دوران ِ مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے چھو کر جھلس جاتے لیکن مطالعہ میں مگن ہونے کی وجہ سے پتانہ چلتا ۔''

(اشعۃ اللمعات،جلد اوّل ،مقدمہ ، ص۷۲،مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور)

اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (7) اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزت کا شوقِ علم
    اعلیٰ حضرت ،مجدِّدِ دین وملت شاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے شوقِ مطالعہ اور ذہانت کا بچپن ہی میں یہ عالم تھا کہ اُستاذسے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ چوتھائی کتاب استاذسے پڑھنے کے بعد بقیہ تمام کتاب کا خود مطالعہ کرتے اور یاد کر کے سنا دیا کرتے تھے ۔ اسی طرح دو جلدوں پر مشتمل اَلْعَقُوْدُ الدَّرِیَّہ جیسی ضخیم کتاب فقط ایک رات میں مطالعہ فرمالی ۔
 (حیاتِ اعلیٰ حضرت ،ج۱،ص۷۰،۲۱۳مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی )
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter