صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(6) حضرت شاہ عبدالحق دہلوی علیہ رحمۃ اللہ القوی کا شوقِ علم
مُحَقِّق عَلَی الِاْطلاق ، خاتِمُ المُحَدِّثین ، حضرتِ علامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلوی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی اپنی کُتُب بینی کا حال بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :'' مطالعہ کرنا میرا شب وروز کا مشغلہ تھا ۔ بچپن ہی سے میرا یہ حال تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کھیل کود کیا ہے؟آرام وآسائش کے کیا معانی ہیں ؟ سیر کیا ہوتی ہے ؟بارہا ایسا ہوا کہ مطالعہ کرتے کرتے آدھی رات ہوگئی تو والد ِ محترم سمجھاتے : ''بابا! کیا کرتے ہو؟''یہ سنتے ہی میں فوراً لیٹ جاتا اور جواب دیتا :''سونے لگا