Brailvi Books

قسط 4: شوق علم دین تذکرہ امیرِ اہلسنّت
15 - 50
فرما دیا کرتے کہ مجھے معلوم نہیں۔ اِن نَوآموز مولویوں کو ہم خیر خواہانہ نصیحت کرتے ہیں کہ تکمیلِ درس نظامی کے بعد فقہ و اُصول و کلام و حدیث و تفسیر کا بکثرت مطالعہ کریں اور دین کے مسائل میں جَسارَت نہ کریں جو کچھ دین کی باتیں اِن پرمُنْکَشِف و واضح ہو جائیں اُن کو بیان کریں اور جہاں اِشکال پیدا ہو اُس میں کامل غور و فکر کریں خود واضح نہ ہو تو دوسروں کی طرف رُجُوع کریں کہ علم کی بات پوچھنے میں کبھی عار نہ کرنا چاہئے۔۱؎
(بہارِ شریعت ،حصہ ۱۵، حجر کا بیان ،ص۱۴ مکتبہ رضویہ )
اللہ عَزّوَجَلَّ  کی صدر الشریعہ پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
بُزُرگانِ دین علیہم رحمۃ اللہ المبین کا شوقِ علم
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! راہِ علم کا سفر آسان نہیں مگر شوق کی سواری پاس ہو تو دُشواریاں منزل تک پہنچنے میں رُکاوٹ نہیں بنتیں۔ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہ الْمُبِیْن بڑے ذوق وشوق اورلگن کے ساتھ علمِ دین حاصل کیا کرتے
Flag Counter