Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
9 - 86
اور شوق پورے نہ کریگا۔ لڑکی والوں کو چاہئے کہ دولہا میں تین باتیں دیکھیں، اوّل تندرست ہو، کیوں کہ زندگی کی بہار تندرستی سے ہے۔ دوسرے اس کے چال چلن اچھّے ہوں، بدمعا ش نہ ہو،شریف لوگ ہوں،تیسر ے یہ کہ لڑکا ہنر مند اور کماؤ ہو کہ کماکر اپنے بیوی اور بچوں کو پال سکے۔مالداری کا کوئی اعتبار نہیں یہ چلتی پھر تی چاندنی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ نکا ح میں کوئی مال دیکھتا ہے کوئی جمال۔ مگر
عَلَیکَ بِذَاتِ الدِّینِ
 ( تم دینداری دیکھو۔ )(صحیح مسلم، کتاب الرضاع، باب استحباب النکاح ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث، ۷۱۵، ص ۷۷۲)یہ بھی یاد رکھو کہ مولویوں اور دینداروں کی بیویاں فیشن والوں کی بیویوں سے زِیادہ آرام میں رہتی ہیں۔ اوّل تو اس لئے کہ دیندار آدمی خدا تعالیٰ کے خوف سے بیوی بچوں کا حق پہچانتا ہے۔ دوسرے یہ کہ دیندار آدمی کی نگاہ صرف بیوی ہی پر ہوتی ہے اور آزادلوگوں کی ٹمپر یری(temporaryیعنی عارضی) بیویاں بہت سی ہوتی ہیں۔ جن کا دن رات تجربہ ہورہا ہے۔ وہ پھول کو سونگھتا اورہر باغ میں جاتا ہے۔ کچھ دنوں تو اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے پھر آنکھ پھیر لیتا ہے۔ (اسلامی زندگی ،ص۳۶ تا۳۹ ملخصًا)
Flag Counter