| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
(امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے ہیں کہ ) ایک وقت تھا کہ خودمجھے کوئی رشتہ دینے کو تیار نہ تھااور آج ربِّ اکرم عَزَّوَجَلَّ کا ایسا کرم ہے کہ لوگ مجھ سے پوچھ پوچھ کر شادیاں کرتے ہیں کہ تم کہو تو ہم فُلاں جگہ شادی کردیں۔اللہ تعالیٰ ہی عزت عطافرمانے والاہے۔
وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ
ترجَمہ کنز الایمان: اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔( پ ۳،آل عمران:۲۶) (مَدَنی مذاکرہ نمبر 4)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شادیوں میں ہونے والی بے ہُودہ رسمیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فی زمانہ ہمارے معاشرے میں منگنی اور شادی کے موقع پر بعض ناجائز اور بے ہودہ رسومات اس قدر رواج پاگئی ہیں کہ ان کے بغیر تقریبات کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہونے والے گناہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے رسالے