Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
80 - 86
حفاظت کرے اور اپنے خاوَند کی اِطاعت کرے تو جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو ۔
(المعجم الاوسط ج۳ ص۲۸۳ حدیث۴۵۹۸)
مدینہ3:اُن کا شریعت کے مطابق ملنے والا ہر حکم خواہ نفس پر کتنا ہی گِراں ہو خوش دلی کے ساتھ سرآنکھوں پر لیجئے۔

مدینہ4:اُن کی پسند کے کھانے ان کی مرضی کے مطابق عُمدہ طریقے پر پکا کر ، بَشَّاشَت کے ساتھ پیش کر کے ان کے دل میں خوشی داخِل کرکے بے اندازہ ثواب کی حقدار بنئے ۔حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعدسب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔''
(المعجم الکبیر ج۱۱ص ۵۹حدیث ۱۱۰۷۹)
مدینہ5:ان کی ہر وہ تَنقِید جو شرعاً دُرُست ہو اگر اس پر بُرالگے تو اسے شیطان کا وار سمجھ کر لاحول شریف پڑھ کر شیطان کو نامراد لوٹائیے۔
Flag Counter