| قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت |
مدینہ18: باورچی خانے میں مصروفیت کے دوران بیوی کواس طرح تنقیدکا نشانہ بنانا کہ آلو تَراشنا نہیں آتا،ٹماٹر کاٹنے کا ڈھنگ نہیں ،ادرک کیا اِس طرح کاٹتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ بہت ہی تکلیف دہ اور باعثِ تَنفِیر ہوتا ہے۔عقلمند وہی ہے جو بیوی کی جائز طور پر حوصلہ اَفزائی کرتا رہے اوراپنا کا م نکالتا رہے۔ مدینہ19:میاں بیوی کا بچوں کے سامنے لڑنا جھگڑنا ان کے اَخلاق کے لئے بھی تباہ کُن ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''شوہر حاکِم ہوتا ہے ''کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے شادی شدہ اسلامی بہنوں کے لئے14مَدَنی پھول
مدینہ1:میاں حاکِم ہوتا اور بیوی مَحکُوم ہوتی ہے اس کے اُلٹ ہونے کا خیال بھی دل میں نہ لائیے۔ مدینہ2:جب میاں حاکِم ہے تو اُس کی اِطاعت کو لازم سمجھئے۔ سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ''عورت جب پانچ نمازیں پڑھے ،رمضان کے روزے رکھے ،اپنی عزت کی