نعلینِ مبارَکَین گانٹھتے اوروہ سارے کام کرتے جومرداپنے گھروں میں کرتے ہیں۔''(کنزالعمال ج۷ص۶۰حدیث۱۸۵۱۴)
مدینہ15:چھوٹی چھوٹی باتوں پر بیوی کو حُکم دینا مَثَلاً یہ اُٹھا دو ،وہ رکھ دو ،فُلاں چیز ڈھونڈ کر لادو وغیرہ سے بچنا اور اپنا کام اپنے ہاتھ سے کر لیا کرنا گھر کو اَمن کا گہوارہ بنانے میں مدد دیتاہے۔
مدینہ16:اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے بیوی کو نیند سے جگادینا،کام کاج اور جھاڑو پَوچے کے دَوران ،آٹا گوندھتے ہوئے،نیز دردِسر ،نزلہ یا دیگر بیماریوں کے ہوتے ہوئے اُن کو کام کے آرڈر دیئے جانا گھر کے ماحول کو خراب کرسکتا ہے۔جس طرح آپ کو نیند پیاری ہے ،سُستی ہوتی ہے ،موڈ آف ہوتا ہے اسی طرح کے عوارِض عورت کو بھی درپیش ہوتے ہیں بلکہ مرد کے مقابلے میں عورت کو نیند زیادہ آتی ہے نیزاس کو بھی غصّہ آسکتا ہے لھٰذا مِزاج شناسی کی عادت ڈالئے۔
مدینہ17:فَرِیقَین میں سے اگر ایک کو غصہ آجائے تو دوسرے کا خاموش رہنا بہت ضروری ہے کہ غصے کا غصے سے اِزالہ بَسااوقات خطرناک ثابت ہوتاہے۔