Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
75 - 86
گھرامن کا گہوارہ کیسے بنے؟
     امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ۶ ذُوالْقَعدَۃ الحرام ۱۴۲۸؁ھ ، 17دسمبر 2007؁ء بروز پیر شریف ایک اِسلامی بھائی اور اُن کے بچّوں کی امّی کو گھریلوناچاقی کے علاج کے لئے نصیحت کے مَدَنی پھول عنائت فرمائے (جن میں ضرورتًا کہیں کہیں ترمیم کی گئی ہے )۔ ان مَدَنی پھولوں پر عمل کرکے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ گھر کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہبنایا جاسکتا ہے۔

''مِزاج شناسی کی عادت ڈالو ''کے اُنیس حُرُوف کی نِسبت سے شادی شدہ اسلامی بھائیوں کے لئے 19مَدَنی پھول

مدینہ1:اِس میں کوئی شک نہیں کہ شوہر اپنی زوجہ پر حاکِم ہے تاہم اِنصاف سے کا م لینا ضروری ہے کہ حاکم سے مُراد سیاہ سفید کا مالک ہونا نہیں ہے۔

مدینہ2:عورت ٹیڑھی پَسلی کی پیداوار ہے ،اُس کی نفسیات کو پَرَ کھ کر اس کے ساتھ
بَرتاؤ کیجئے ۔اگر اپنی سوچ کے مِعیار پر اس کو تولیں گے تو گھر چلنابہت دُشوار ہے۔

مدینہ3:عورت عُمُوماً ناقِص العقل ہوتی ہے ،100فیصد آپ کے معیار پر پوری اترے یہ تَوَقُّع اُس سے بیکار ہے، لہٰذا اُس کی کوتاہیوں کو نظر اَنداز کرکے اُس پر مزید اِحسانات کیجئے۔

مدینہ4:لاکھ غلطیاں کرے،منہ چڑھائے،بڑبڑائے ،اگر آپ گھر آباد دیکھنا چاہتے ہیں تو اُس کے ساتھ اُس وقت تک نرمی سے پیش آنے کا ذہن بناتے رہئے جب تک شریعت سختی کی اِجازت نہ دے۔

مدینہ5:اگر عورت ٹیڑھی چلتی رہی اور آپ صبر کرتے رہے تو ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اجر وثواب کا آخرت میں اَنبار دیکھیں گے۔نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمان رُوح پرور ہے:''کامِل اِیمان والوں میں سے وہ بھی ہے جو عمدہ اَخلاق والا اور اپنی زوجہ کے ساتھ سب سے زیادہ نرم طبیعت والا ہے ۔(جامع الترمذی ج۲ ص۳۸۷ حدیث۱۱۶۵)

مدینہ6:اگر بیوی آپ کے مَن پسند کھانے نہیں پکا پاتی تو صبر کیجئے۔محض نفس کی معمولی لذّت کی خاطر بلااِجازتِ شرعی اس کو ڈانٹ ڈپٹ کرنا،مار دھاڑ پر اتر آنا
Flag Counter