Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
70 - 86
ڈالا جائز نہیں (8)یقین جانئے شیطان بھی تعویذ ایسی جگہ ڈال سکتا ہے کہ گھر کے کسی فرد کے ہاتھ لگ جائے اور گھر میں فسادکھڑا ہو(9)بھابھی کا دیور وجیٹھ سے پردہ نہ کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ ساس اور سسر وغیرہ باوجود قدرت نہیں روکیں گے تو خود بھی گنہگار ہوں گے۔
'' اللہ '' کے چار حروف کی نسبت سے چار مدنی التجائیں
(1)تمام اہلِ خانہ کو یہ مکتوب پڑھ کر سنادیا جائے۔دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کی مَدَنی التجا ہے(2)گھر کے تمام افراد نماز روزہ کی پابندی کرتے رہیں اور مَدَنی انعامات کا ہر ماہ رسالہ پر کرکے جمع کروائیں۔ مکتبۃ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیان کا کم ازکم ایک کیسٹ ہو سکے تو روزانہ ضرو ر سنئے (3) مناسب خیال فرمائیں تو یہ مکتوب سنبھال کر رکھ لیجئے اور خدانخواستہ گھر میں کبھی نااتِّفاقی ہوجائے تو کم ازکم آخری9 مَدَنی پھول پڑ ھ لیجئے(4)گھر کا ہر مرد جس کی عمر 20برس سے زائد ہو وہ ہر ماہ د عوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے تین روزہ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیا کرے۔            والسلام مع الاکرام
Flag Counter