Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
69 - 86
ہاتھ جوڑ کر میری مَدَنی التجاء ہے کہ گھر کے جملہ افراد دو رکعت نمازِ توبہ ادا کریں اور گڑگڑا کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کریں اور آئِندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کریں۔
''شادی مُبارک ''کے ۹ حروف کی نِسبت سے نو مدنی پھول
(1)بہوکو چاہئے کہ اپنی ماں بہنوں ہی کی طرح ہی اپنی ساس اور نند سے بھی محبت کرے (2)بہو کی موجودگی میں ماں اور بیٹی کا آپس میں کانا پھوسی کرنا بہو کیلئے وسوسوں کا باعث اوراس کے دل میں احساسِ محرومی پیدا کرنے والا ہے اور اس طرح اِس کے دل میں نفرتوں کی بُنیاد پڑتی ہے(3) بہو کو جب تک بیٹی سے بڑھ کرساس کا پیار نہیں ملیگا اُس وقت تک اس کا اپنی ساس،نندوں سے مانوس ہونا بہت مشکل ہے(4)ساس کبھی ڈانٹ دے تو بہو کو چاہئے کہ اپنی ماں کی ڈانٹ سمجھ کر برداشت کرلے(5)اگر کبھی بہو بدتمیزی کر بیٹھے تو ساس کو چاہئے کہ بیٹی سمجھ کر معاف کردے(6)بھول کر بھی یہ الفاظ کسی کے منہ سے نہ نکلیں کہ ''بہو تعویذ کرواتی ہے''ورنہ فسادبرپا او ر سکون برباد ہوسکتا ہے (7)اگر خدانخواستہ کبھی گھر سے تعویذ مل بھی جائے تب بھی بغیر شرعی ثبوت کے یہ طے کرلینا کہ بہو نے
Flag Counter