Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
66 - 86
آپ انہیں نہیں دیکھنا چاہئیے اور وہ سنتے ہیں جو انہیں نہیں سننا چاہئے۔
(المعجم الکبیر،الحدیث۷۶۶۶، ج۸، ص۱۵۶)
شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو گانے والی کے پاس بیٹھے ،کان لگا کر دھیان سے اس سے سُنے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قِیامت اُسکے کانوں میں سیسہ اُنڈیلے گا۔
(کنزالعمال،کتاب اللھو واللعب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث۴۰۶۶۲،ج۱۵،ص۹۶)
فِلم دیکھے اور جو گانے سنے    کِیل اُس کی آنکھ کانوں میں ٹُھکے
افسوس!فِلمی گانوں کی دھوموں اور موسیقی کی دُھنوں ریکارڈنگ کے بِغیر آج کل شاید ہی کہیں شادی ہوتی ہو ۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اوقات جواب ملتا ہے ،واہ صاحِب !اللہ نے پہلی بار خوشی دکھائی اور ''گانا باجا'' نہ کریں ۔ بس جی خوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے! (معاذاللہ) مسلمانو!خوشی کے وقت اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے کہ خوشیاں طویل ہوں۔نافرمانی نہیں کی جاتی اللہ نہ کرے کہ اِس نافرمانی کی نُحُوست سے اِکلَوتی بیٹی دُلہن بننے کے آٹھویں دن رُوٹھ کر میکے آبیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طلَاق کا پرچہ آپہنچے اور ساری خوشیاں دھول میں مل جائیں۔یا
Flag Counter