Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
65 - 86
افسوس! صد افسوس!آج کل شادی جیسی میٹھی میٹھی سنّت مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ بہت سارے گناہوں میں گھِر چکی ہے ۔ مَثَلاًمنگنی میں لڑکا اپنے ہاتھ سے منگیتر کو انگوٹھی پہناتا ہے حالانکہ یہ حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔شادی میں دولھا اپنے ہاتھ مہندی سے رنگتا ہے یہ بھی حرام ہے ،مردوں اور عورَتوں کی مَخلُوط دعوتوں کاسلسلہ ہوتاہے یا کہیں کہیں آرپارنظر آنے والا برائے نام پردہ بیچ میں ڈال دیا جاتا ہے ،اس پر مزید طُرّہ یہ کہ عورتوں میں غیر مَرْد گُھس کر کھانابانٹتے اور خوب وِڈیو فِلمیں بناتے ہیں ۔

توبہ!توبہ!آج کل شادیوں میں خاندان کی جوان لڑکیاں خوب ناچتی گاتی ہیں ۔اِس دوران مَرْد بھی بِلاتکلُّف اندر آتے جاتے ہیں مَرْد اور عورتیں جی بھر کر بدنِگاہی کرتے ہیں نہ خوفِ خدا نہ شرمِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ۔فِلمیں ڈِرامے، ناچ گانے ،ڈھولکی اور ڈنڈیا راس کے فنکشنز دیکھنے والے یہ بات یاد رکھیں کہ یہ حرام کام ہیں ان کا عذاب برداشت نہیں ہوسکے گا۔چُنانچہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کچھ ایسے لوگ دیکھے جن کی آنکھیں اور کان کیلوں سے ٹُھکے ہوئے تھے ۔دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو وہ دیکھتے ہیں جو