Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
61 - 86
شاید کسی اسلامی بہن کو یہ وسوسہ آئے کہ کیا صرف عورتوں پر ہی مردوں کے حقوق ہیں ؟ مردوں پر بھی عورتوں کے کوئی حقوق ہیں یا نہیں ! تو پڑھیے :

مدینہ۶: کوئی مومِن کسی مومِنہ بیوی کو دُشمن نہ جانے اگر اس کی کسی عادت سے ناراض ہو تو دوسری خصلت سے راضی ہوگا ۔
(صحیح مسلم،ص۷۷۵حدیث۱۴۶۹ )
    حکیم الامت حضرت مولانا مفتی احمد یارخان علیہ رحمۃ اللہ المنّان لکھتے ہیں : سبحان اللہ کیسی نفیس تعلیم !مقصدیہ ہے کہ بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے ،لہٰذا اگر بیوی میں دو ایک برائیاں بھی ہوں تو اسے برداشت کرو کہ کچھ خوبیاں بھی پاؤ گے۔یہاں صاحبِ مرقات نے فرمایا : جو بے عیب ساتھی کی تلاش میں رہے گا وہ دنیا میں اکیلا ہی رہ جائے گا ، ہم خود ہزار ہا برائیوں کا سَرچشمہ ہیں ،ہر دوست عزیز کی برائیوں سے درگزر کرو ،اچھائیوں پر نظر رکھو ،ہاں! اِصلاح کی کوشش کرو ،بے عیب تو رسول اللہ ( عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم )ہیں۔
(مِرْاۃُ المناجیح ، ج۵،ص۸۸)
     ذیل کے پانچ مَدنی پھول بھی اپنے دل کے مدنی گلدستے پر سجالیجئے' ان شاأاللہ عَزَّوَجَلَّ گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔
Flag Counter