(۱)سنتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی ادائیگی کروں گا(۲)نیک عورت سے نکاح کروں گا(۳)اچھی قوم میں نکاح کروں گا(۴)اس کے ذریعے ایمان کی حفاظت کروں گا(۵)اس کے ذریعے شرمگاہ کی حفاظت کروں گا(۶)خود کوبدنگاہی سے بچاؤں گا(۷)محض لذت یا قضائے شہوت کے لیے نہیں حصولِ اولاد کے لئے تَخْلِیَہ کروں گا(۸)ملاپ سے پہلے''بسم اللہ ''اور مسنون دعاپڑھوں گا(۹)سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی امّت میں اِضافے کا ذَرِیعہ بنوں گا ۔
مَدَنی مشورہ: شادی شدگان نیتوں وغیرہ کی مزیدمعلو مات کے لئے فتاویٰ رضویہ(تخریج شدہ) جلد 23صفحہ نمبر,386,385پر مسئلہ نمبر 42,41 کا مطالعہ فرمالیں۔(ماخوذ ازتربیتِ اولاد،ص۳۳)