Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
55 - 86
گے تو تمہارے بچے دوسروں کے گھر جا کر فلمیں دیکھیں گے' نیز اپنے اہل و عِیال کو سُود و رشوت یا حرام کمائی کھلائی تو آخِرت خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک عبرتناک روایت پڑھیے اور خوفِ خدا وندی سے لرزیئے۔

    بروزِ قیامت ایک شخص بارگاہِ خدا وندی عزوجل میں حاضِر کیا جائے گا ' اُس کے بیوی بچے فریاد کریں گے '' یااللہ ! اِس نے ہمیں دین کے اَحکام نہیں سکھائے اور یہ ہمیں حرام روزی کھِلاتا تھا ' لیکن ہم لا عِلم تھے۔ لِہذا اُس ( شخص) کو حرام روزی کے سبب اس قَدَر پیٹا جائے گا کہ اُس کی کھال تو کھال گوشت بھی اُدھڑ جائے گا' پھر اُس کو مِیزان (یعنی ترازو)پر لایا جائے گا' فِرشتے اُس کی پہاڑ کے برابر نیکیاں لائیں گے تو اہل وعِیال میں سے ایک شخص اُس کی نیکیوں میں سے لے لے گا۔ دوسرا بڑھے گا وہ بھی اُس کی نیکیوں سے اپنی کمی پوری کریگا۔ اس طرح اُس کی ساری نیکیاں اس کے گھر والے لے لیں گے۔ اب وہ اپنے بال بچوں کی طرف رُخ کرکے کہے گا ''افسوس ! اب میری گردن پر صرف اِن گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں نے تم لوگوں کی خاطِر کیے تھے۔'' فرشتے اِعلان کریں گے '' یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں اُس کے بال بچے لے گئے اور یہ اُن کی وجہ سے جہنم میں