Brailvi Books

قسط 3: سنت نکاح تذکرہ امیرِ اہلسنّت
54 - 86
کرکے زیارت کے لیے آپ کے گھر حاضِر ہوا۔ دستک دی اور آمد کا مقصد بتایا۔ آپ کی زوجہ نے بتایا وہ جنگل میں لکڑیاں لینے گئے ہیں۔ اور پھر وہ حضرت کی برائیاں بیان کرنے لگی۔ وہ مُعتقد پریشان ہو کر جنگل کی طرف گیا ' دیکھا تو دور سے ایک شخص آرہا ہے اور اُس کے پیچھے ایک شیر چلا آرہا ہے جس کی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھّا لدا ہوا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے دور ہی سے فرمایا: '' میں ہی ابوالحسن خِرقانی ہوں' اگر میں اپنی بَدمزاج بیوی کا بوجھ برداشت نہ کرتا تو کیا شیر میرا بوجھ اُٹھالیتا ؟''

(تذکرۃ الاولیاء ص۱۷۴)

    خبردار ! اہل و عِیال کو حسبِ ضرورت اَحکامِ شریعت سکھانا ضروری ہے۔اِس کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کا'' مَدَنی چینل''بھی ہے ،T.Vصرف اِسی غرض سے لیا جائے اور اس میں تمام چینلز Lockکر کے فقط مَدَنی چینل ہی باقی رکھا جائے ۔ اگر خدانخواستہ اُنہیں صرف اور صرف عُلومِ دُنیوی ہی سکھائے، نیز گناہوں سے باز رکھنے کے بجائے خود ہی گناہ کرنے کے آلات مثلاً فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دیکھنے کے لیے T.Vاور V.C.Rوغیرہ کا گھر میں اہتمام کیا اور شیطان کے اس فریب میں مُبتلا ہوگئے کہ اگر گھر میں T.Vوغیرہ کا اہتمام نہیں کرو